پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت مثبت رہی، اس سے دونوں ملکوں میں تناؤ کم ہونے میں مدد ملے گی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپماراؤ

Apr 01, 2011 | 13:07

سفیر یاؤ جنگ
موہالی میں میڈیا کوبریفننگ دیتے ہوئے نروپماراؤ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا مقصد دونوں ملکوں میں تناؤ کو کم کرنا تھا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ دونوں وزرائے اعظم نے خاص طور پر دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کی اور اس بات کی ضرورت پر زوردیا کہ دونوں ملک مل کر اس کا مقابلہ کریں۔ نروپماراؤ کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے دہشت گردی سے پاک ماحول کی ضرورت ہے جبکہ مشرق وسطی کے معاملے پر دونوں ملکوں کو رابطے میںرہناچاہیے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اورسرکاری قیادت کی ملاقات ایک اچھا عمل ہے، کھیلوں کے ذریعے دونوں ملک قریب آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آّئے گی۔
مزیدخبریں