لاس اینجلس میں مائیکل جیکس اور چارلی چیپلن کی تصاویرسمیت ہالی ووڈ فلموں اورفلمی ستاروں سے متعلقہ اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

امریکی فلمی صنعت کے دل لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلموں اور فلمی ستاروں سے متعلق نادر و نایاب اشیا نیلام کی جائیں گی، جن میں چارلی چیپلن ، مائیکل جیکسن کی یادگار تصاویر ، سپرمین اور بیٹ مین فلموں میں استعمال کیئے جانے والے کاسٹیوم کے علاوہ سیکڑوں دیگر اشیا شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی نیلامی ہوگی۔ کمپنی کے نائب صدر کے مطابق یادگاری اشیا میں سرمایہ کاری ہمیشہ سے منافع بخش رہی ہے اور امریکہ کی معاشی صورت حال کی وجہ سے انھیں امید ہے کہ لوگ دیگر شعبوں کے بجائے ان اشیا میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ نیلامی کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا تاہم انٹرنیٹ پر ان اشیا کی بولیاں لگنا شروع ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن