اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) جمہوری حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسی عوام پر پھر پٹرول اور سی این جی بم گرا دئیے، پٹرول 8روپے 2پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 70پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 29پیسے، لائٹ ڈیزل 5روپے 45پیسے، ہائی اوکٹین 8روپے 94پیسے مہنگا کر دیا۔ سی این جی کی قیمتیں 9روپے 93پیسے سے 11روپے 98پیسے تک بڑھا دی گئیں۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت 100کا ہندسہ عبور کر گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 105روپے 68پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 108روپے 16پیسے فی لٹر ہو گئی۔ مٹی کا تیل 5روپے 29پیسے مہنگا ہونے کے بعد 101روپے 69پیسے فی لٹر، ہائی اوکٹین 8روپے 94پیسے اضافہ کے بعد 135روپے 81پیسے فی لٹر ہو گیا۔ لائٹ ڈیزل 98روپے 74پیسے فی لٹر فروخت ہو گا۔ سندھ اور وسطی پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 9روپے 93پیسے فی کلو اضافہ کے بعد نئی قیمت 80روپے 97 پیسے فی کلو گرام ہو گئی اور راولپنڈی اسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں 11روپے 98پیسے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 89روپے 10پیسے فی کلو گرام ہو گئی۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں سی این جی 11روپے 10پیسے اضافے سے 89روپے 10پیسے کلو ہو گئی۔ تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے ہو گیا۔ پٹرول کی قیمت تین ڈیجٹ تک جانے پر پٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ اوگرا نے عوام کا خون نچوڑنے کے ایک اور منصوبے کی منظوری دے دی، حکومت کے ذمہ آئل ریفائنریوں کے اربوں روپے کے بقایاجات عوام سے ماہانہ بنیادیوں پر وصول کئے جائیں گے۔ اوگرا نے عوام پر 16کروڑ روپے ماہانہ کا بوجھ ڈالنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جس کے تحت پارکو ریفائنری کے 8ارب روپے واجبات عوام سے وصول کئے جائیں گے۔ اوگرا کی جانب سے اپریل میں مٹی کے تیل پر 1.49روپے فی لٹر، ڈیزل پر 60پیسے اور پٹرول پر 38پیسے فی لٹر، ہائی آکٹین پر 1.85اور لائٹ ڈیزل پر 91پیسے فی لٹر وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔
لاہور (سپیشل رپورٹر + اپنے نمائندے سے + کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں 48 گھنٹوں میں دوسری بار کمی کر دی گئی۔ فی کلوگرام قیمت 22 روپے کم کی گئی تاہم ایل پی جی مافیا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی این جی اور پٹرول کے درمیان موجودہ 55 فیصد فرق ختم کر دیا گیا۔ اس سے پٹرول اور سی این جی کی قیمت برابر ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 207 ڈالر تک گر گئی جس سے قیمت 1200 ڈالر سے کم ہو کر 993 ڈالر پر آ گئی۔ مارکیٹ میں قیمت 22100 روپے فی میٹرک ٹن، گھریلو سلنڈر میں 260 روپے، کمرشل سلنڈر کی 104 روپے قیمت کم ہو گئی۔ قیمتوں کا اطلاق 3 اپریل سے ہو گا۔ قیمت پاکستان کے بڑے شہروں میں 110 روپے سے 115 روپے فی کلو پر آ جائے گی۔ اوگرا نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں، قیمت کم نہ کرنے والی کمپنیوں کے پلانٹ سیل کر دئیے جائیں گے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی نہ کی تو ہم کمپنیوں اور پلانٹس کا گھیرا¶ کریں گے اور احتجاج کریں گے۔ ادھر حکام نے سی این جی پر 100 فیصد گیس سرچارج لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ سی این جی کی قیمت مرحلہ وار پٹرول کی قیمت کے برابر کی جائے گی۔ نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کی صورت میں نکلے گا۔ منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر حکومت کی طرف سے ایک اور ڈرون حملہ ہے۔ عوام زندہ رہنا چاہتے ہیں تو زرداری و گیلانی سے نجات کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھانے کی دھمکی دے دی۔ سیاسی و عوامی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بے بس، لاچار عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا ہے اور عوام کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہنے دیا گیا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے سنٹر ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس سوموار کو طلب کر لیا۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اشرف بھٹی، بادامی باغ آٹو مارکیٹ کے صدر وقار اے میاں، قومی تاجر اتحاد لاہور کے چیئرمین راجہ حامد ریاض، انجمن تاجران لنڈا بازار کے صدر محمد نعیم بادشاہ نے کہا کہ حکومت نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام پر ایک اور گیس بم چلا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہو گی۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا محمد شفیع جوش، حافظ خالد ولید و دیگر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کسی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں جبکہ غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے۔