اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے رشوت کیس میں بھارتی فوج کے ایک جنرل لیفٹیننٹ جنرل تجندر سنگھ کے خلاف سی بی آئی میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے کہ اس نے انہیں 600 ٹرکوں کی خریداری کو کلئیر کرنے کے لئے 14 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی تھی۔ جنرل وی کے سنگھ کے مطابق انہوں نے بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کو رشوت کی اس پیشکش سے آگاہ کر دیا تھا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ آن لائن کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے کہا شرپسند عناصر فو ج اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں ۔