شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنماﺅں صوفی محمد طفیل قادری، عبدالحمید مصطفوی میجر (ر) سرفراز احمد اور عرفان مشتاق نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن عوام شعور کی بیداری کے لئے گھر گھر مہم چلائے گی اور 11مئی کو الیکشن ڈے کے موقع پر شیخوپورہ میں ہزاروں افراد دھرنا دیں گے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ان رہنماﺅں نے حلقہ این اے 134کے دورہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد بننے والی پارلیمنٹ ملکی تاریخی کی ناکام ترین پارلیمنٹ ہو گی اور ملک ایک بہت بڑے بحران کا شکار ہو گا۔ پاکستان عوام تحریک اور تحریک منہاج القرآن اس کرپٹ نظام کا حصہ بننے کی بجائے انقلابی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ عوام جب تک اس کرپٹ نظام کو ٹھوکر نہیں مارتے اس وقت تک لوگ محکوم ہی رہیں گے۔