شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رانا خلیل احمد گادی نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ ن لیگ کا قلعہ ہے۔ یہاں کے لوگ میاں نواز شریف سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں۔ سٹی ایم پی اے حاجی غلام نبی اور حاجی محمد نواز نے جس قدر ترقیاتی کام کروائے ہیں اہل شیخوپورہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سب اتحادی مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ جبکہ سونامی ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی دم توڑ جائے گا۔ لوگوں کی مکمل ہمدردیاں اس وقت ن لیگ کے ساتھ ہیں۔