اجنیانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چودھری نصراللہ جھمٹ آف جھٹواں نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی تھی مگر پرویز مشرف نے شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کر لیا جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی بجائے تنزلی کا شکار ہو گیا۔ آج پورا ملک آگ اور بارود کی نذر ہو رہا ہے۔ ان حالات میں میاں محمد نواز شریف ہی امید کی واحد کرن ہیں جو ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکال کر پاکستان کو ایک بار پھر اقوام عالم میں باعزت مقام پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ عمران خان کی نام نہاد تبدیلی کا نعرہ صرف اور صرف نوجوانوں کو اپنی طرف مرعوب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔