لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے اپنے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے غریب بچوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنائی ہے یہ تعلیمی ماڈل جہالت کے خاتمے کے لئے انتہائی موزوں اور باکفایت ہے جس کے تحت غریب اور ضرورت مند بچوں کو فیسوں اور نصابی کتب پر کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا کیونکہ یہ بنیادی سہولت پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن راجہ انور نے گذشتہ روز داروغہ والا میں پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے ایک پارٹنر سکول میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہی راجہ انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن فروغ تعلیم کی سب سے بڑی تحریک ہے جس کا مقصد صوبے سے جہالت کا مکمل خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ غربت و جہالت کا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم تعلیم عام کرکے غربت جیسے سنگین سماجی مسئلے پر بخوبی قابو پا سکتے ہیں۔