مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ورکرز کو عزت و احترام دیتی ہے: خادم قصور ی

قصور (نا مہ نگار ) سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک خادم حسین قصوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو موجود ہ سنگین بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری زوہیب سرور بلوچ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک خادم حسین قصوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ سیاسی جماعت ہے جو اپنے ورکرز کو عزت و احترام دیتی ہے۔ اور انھیں ان کا جائز مقام دیتی ہے۔ انہوں نے زوہیب سرور بلوچ کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر زوہیب سرور بلوچ نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کے وژن اور عوامی خدمت اور فلاح و بہود کے اقدامات سے متاثر ہو کر ن لیگ میں شمولیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں عملی طور پر مخلص ورکرز کی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اور جو جماعت اپنے کارکنوں سے انصاف اور انھیں عزت و احترام نہیں دے سکتی وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...