شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نوجوان نسل کو جدےد سائنسی علوم سے آراستہ کئے بغےر معاشی و اقتصادی ترقی کا خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہو سکتا۔ ان خےالات کا اظہار اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل اور چےئرمےن نذےر بےگم فاﺅنڈےشن فضل اللہ خاں محمود نے گورنمنٹ بوائز اےلےمنٹری سکول ہاﺅسنگ کالونی مےں تقرےب تقسےم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ پرنسپل مےاں محمد شفےق طاہر، وائس پرےذےڈنٹ اےم سی بی سےد مہدی حسن شاہ، حاجی عبدالرزاق، بےنش قمر ڈار، صدر اےپکا مےاں محمد مجاہد، رانا احسان احمد، سردار امےن ڈوگر، اساتذہ طلبہ والدےن اور لوگوں کی بڑی تعداد نے تقرےب مےں شرکت کی۔ پرنسپل مےاں محمد شفےق طاہر نے اپنے خطاب مےں کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی سے ان مےں آگے بڑھنے کا حوصلہ پےدا ہوتا ہے اور جو طلبہ نماےاں پوزےشن حاصل نہےں کر سکتے ان مےں محنت کی لگن ہوتی ہے۔