ننکانہ: مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد زخمی

Apr 01, 2013

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک کے پانچ مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کالی بیر سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 65 سالہ محمد طفیل شدید زخمی ہو گیا۔ موضع لاڈوآنہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ فاروق عاصم گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ چونگی نمبر 5 ننکانہ صاحب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 18سالہ طاہر شدید زخمی ہو گیا دریں اثناءحسیب وقاص شوگر ملز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 30سالہ زاہد حسین اس کی 28سالہ بیوی نسرین بی بی، 6سالہ بیٹا بلال اور 1سالہ بیٹی زینب بی بی شدید زخمی ہو گئیں علاوہ ازیں موضع لاڈو آنہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار دو حقیقی بھائی 20سالہ عامر اور 22سالہ عثمان شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرا دیا ہے۔

مزیدخبریں