لاہور (نامہ نگار) لٹن روڈ پولیس نے غیر ملکی برانڈ کی جعلی قوت بخش ادویات تیار کر کے فروخت کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ادویات برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے غیر ملکی برانڈ کی جعلی قوت بخش ادویات تیار کر کے فروخت کرنے والے تین ملزموں عاصم رفیق عرف ڈاکٹر علی‘محمد عرف عبداللہ اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی مختلف غیر ملکی برانڈ کی 1 ہزار قوت بخش گولیاں برآمد کر لیں۔