لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ میں تیز رفتار ویگن نے 35 سالہ جبار کو کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی جبار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی مقامی رہائشی تھا اور مٹھائی بنانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گلبرگ کے علاقہ میں ممتاز اپنی بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ خاتون کا دوپٹہ ٹائر میں الجھ گیا۔ جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس سے ممتاز اور اس کی بہن زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں ٹا¶ن شپ‘ ستوکتلہ اور جنوبی چھا¶نی کے علاقہ میں ٹریفک حادثات میں چار افراد عمران‘ سالار‘ پرویز اور جمشید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جہاں ممتاز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ‘ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی
Apr 01, 2013