ریٹائرڈ پروفیسرز کیساتھ غیر مساویانہ سلوک کیوں؟

مکرمی! ہم مختلف کالجز کے ریٹائرڈ پروفیسرز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن/ بورڈز حکام خصوصاً چیئرمین‘ کنٹرولر لاہور سیکنڈری بورڈ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ایک غیر منصفانہ اور غیر مساویانہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پروفیسرز کو مختلف مضامین میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ہیڈ ایگزامینر کے طور پر تعینات نہ کیا جائے۔ حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ وہ اپنے تجربہ اور انتظامی صلاحیتوں کی بدولت بہتر طور پر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پرچہ جات کی چیکنگ/ مارکنگ کے دوران زیادہ وقت امور سرانجام دیتے ہیں۔ لہٰذا ہم بورڈز حکام کے اس فیصلہ پر نظرثانی اور اسے منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔ (پروفیسر محمد مظہر عالم (ر) گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور دیگر ریٹائرڈ اساتذہ)

ای پیپر دی نیشن