لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے قومی سکواڈ کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان یونس خان سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے اعلان ہونے والے 30 کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمران فرحت، احمد شہزاد، مصباح الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عمر اکمل، شعیب ملک، عمر امین، سہیل تنویر، حماد اعظم، اظہر علی، شاہد آفریدی، اسد علی، انور علی، جنید خان، ایم عرفان، وہاب ریاض، عمر گل، راحت علی، احسان عادل، عمران خان، اعزاز چیمہ، یاسر عرفات، سعید اجمل، عبدالرحمان، ذوالفقار بابر، کامران اکمل اور ایم رضوان شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی گذشتہ تین روز سے لاہور میں سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور حال ہی میں ختم ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاءاشرف کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔