حصول تعلیم کو آسان بنا کر ملک کو اقبالؒ، جناحؒ کا پاکستان بنا سکتے ہیں: اسد رﺅف

 لاہور (پ ر) بچوں کے درمیان وقت گزارنا ہمیشہ سے بہت اچھا لگتا ہے یہ پاکستان کا مستقبل ہیں سکول کی سطح پر انہیں بہترین تعلیم و تربیت اور رہنمائی دے کر ہم اپنے ملک کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر اسد رﺅف نے نجی سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے تعلیم کا حصول ہر پاکستانی کا حق ہے اور حصولِ تعلیم کو آسان بنا کر ہی ہم ملک کو حقیقی معنوں میں اقبال اور جناح کا پاکستان بنا سکتے ہیں اسد رﺅف نے پوزیشن حاصل کرنیوالے ننھے طلباءاور طالبات اُنکے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...