امیرالدین میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور (نیوز رپورٹر) امیرالدین میڈیکل کالج میں موسم بہار کے سلسلہ میں ہفتہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی وایل جی ایچ، فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات نے کالج کے مختل حصوں میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا شجرکاری مہم کا مقصد فضائی آلودگی کم کرنا اور سرسبز پودوں اور درختوں کی مدد سے انسان دوست قدرتی ماحول کی بحالی ہے۔ انہوںنے کہا شجرکاری مہم کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے کہ ہم پودے لگا کر ان کوبھول نہ جائیں بلکہ ان کی مسلسل نگہداشت کرکے انہیں پروان چڑھائیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا اگر ہمارے ہاں ہر شخص اپنی سالگرہ پر پودا لگا کر اس کی نشوونما کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن