مسلم لیگ ن کا خواتین ‘ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 84 امیدواروں کا اعلان‘ ہمخیال کی کشمالہ طارق کو ٹکٹ نہیں دیا گیا

Apr 01, 2013

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 84 ناموں پر مشتمل فہرستیں صوبائی الیکشن کمشن میں جمع کرا دیں، پنجاب سے خواتین کی 35 نشستوں کیلئے 23، پنجاب اسمبلی میں 66 مخصوص نشستوں کیلئے 51 اور اقلیتوں کی دس نشستوں کیلئے 10 امیدواروں پر مشتمل فہرستیں دی گئی ہیں۔ یہ فہرستیں مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں قائد اختلاف اسحاق ڈار نے جمع کرائیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 3500 خواتین نے مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں دی تھیں جن میں سے بہتر امیدواروں کو ٹکٹ دیا جنہیں ٹکٹ نہیں مل سکا وہ بھی ہماری ساتھی ہیں، دریں اثنا اسحاق ڈار کی الیکشن کمشن میں موجودگی اور رخصتی کے بعد ان خواتین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا جنہیں پارٹی نے ٹکٹوں سے محروم رکھا۔ مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ ہمخیال کی رہنما کشمالہ طارق کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ پیپلز پارٹی سے آنے والی عظمیٰ بخاری کوصوبائی اسمبلی کیلئے فہرست میں 21 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ق لیگ سے آنے والی صبا صادق، نسیم لودھی، عائشہ جاوید اور جوئیس روفن جولیس کو بھی ٹکٹ مل گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کیلئے جمع کرائی گئی فہرست میں انوشہ رحمان احمد خان سرفہرست ہیں۔ دیگر 22 خواتین بالترتیب زیب جعفر، طاہرہ اورنگزیب، پروین مسعود بھٹی، عائشہ رضا، شائستہ پرویز ملک، نگہت میر، بیگم مجیدہ وائیں، خالدہ منصور، آسیہ ناز تنولی، ادا خان، سیما معین الدین جیلانی، شہناز سلیم، لیلیٰ خان، عارفہ خالد، ثریا اصغر، شہزادی ٹوانہ، فائزہ حمید، فرحانہ قمر، شاہین شفیق، عفت لیاقت، شازیہ منواور رومینہ شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے 51 خواتین پر مشتمل فہرست میں ذکیہ خان، کرن ڈار، عاصمہ ممدوٹ، نسرین نواز، عظمیٰ زعیم قادری، شاہین اشفاق، شاہین شفیق، پروین اختر، صبا صادق، شاہجہان بلے، رخسانہ کوکب، مہ وش سلطان، فرزانہ بٹ، سمیرا سمیع چودھری، شمائلہ اسلم، نسیم لودھی، فرحانہ افضل، جوئیس روفن جولیس، عائشہ جاوید، عظمیٰ بخاری، سعدیہ ندیم، ڈاکٹر نجمہ افضل، کنول، ثریا نسیم، ڈاکٹر فرزانہ نذیر، نجمہ ارشد، ثوبیہ انور ستی، شکیلہ لقمان، شبیہ ذکریا بٹ، حسینہ، فرح منظور، گلناز شہزادی، عذرا صابر، سائرہ افتخار، لبنیٰ فیصل، تمکین اختر نیازی، مہری گل، کنیز اختر، طہٰ نون، خولہ امجد، ڈاکٹر عالیہ، تحسین فواد، لبنیٰ رحمن، سلمیٰ بٹ، شہزادی کبیر، فوزیہ ایوب قریشی، ارم حسن باجوہ، راحیلہ خادم حسین، مدیحہ رعنا اور نگہت ناصر شامل ہیں۔ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے خلیل طاہر سندھو، اسفن یار بھنڈارہ، طارق گل، شکیل ایوان، رمیش سنگھ اروڑا، شہزاد، ذوالفقار تموری، کانجی رام، خالد محمود اور رفاقت مسیح سہوترا شامل ہیں۔

مزیدخبریں