لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں آصف اور مسلم لیگ فنشکنل کے شیخ انور سعید کی قیادت میں کارکنوں نے ”آﺅ مل کر ملک بچائیں“ ریلی نکالی اور کرپشن‘ لوٹ مار‘ مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اورچیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعظم سے آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر مکمل عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔ میاں آصف اور شیخ انور سعید نے سابق ناظمین میاں وحید احمد‘ شاہد سعید‘ میاں عبدالرحمن‘ ملک خورشید احمد اعوان اور کارکنوں کے ہمراہ گرین بلڈنگ چوبرجی سے سول سیکرٹریٹ تک ”آﺅ مل کر ملک بچائیں“ ریلی نکالی جس میں شریک افراد نے کرپشن‘ مہنگائی‘ بیروزگاری اور لوٹ مار کے خلاف بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی شرکاءسارے راستے ”چوروں اور ڈاکوﺅں کی حکمرانی نامنظور‘ نامنظور‘عوام کو ظالموں کو نہیں ایمانداروں کوووٹ دے‘ کرپٹ افراد کوروکنے کیلئے آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے“ کے نعرے لگاتے رہے۔ سول سیکرٹریٹ کے باہر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں آصف اور شیخ انور سعید نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔