لاہور (این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکار ہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ خود کو فلم کے لئے پرفیکٹ نہیں سمجھتی اس لئے صرف ٹی وی تک محدو رہنا چاہتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ مجھے پڑوسی ملک سے بھی فلموں میں کام کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میں شکریہ کیساتھ اس سے انکار کر چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو اسے سجتا ہو،میں کبھی یہ نہیں چاہوں کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا ہے ۔ خود کو فلموں کے لئے پرفیکٹ نہیں سمجھتی اس لئے کبھی اس طرف توجہ ہی نہیں دی۔