چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی،،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انٹراکورٹ اپیل مقررہ مدت گزرنے کے بعد دائر کی گئی، جس میں دوسو چاردن تاخیرکی گئی ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ آپکونظرثانی دائرکرنےمیں تاخیرکی وضاحت کرناہوگی،، اس پر سابق وزیراعظم کا موقف تھا کہ مقررہ مدت کے بعداپیل دائرکرنے کی وجوہات تحریر کر دی ہیں۔اس پرجسٹس خلجی نے ریمارکس دیئے کہ تاخیرسے اپیل کرنے کی وجہ پڑھیں اور بتائیں کیا آپ کو سننے کاقانونی جوازہے؟اس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اپیل دائرکرنے میں تاخیر کا فیصلہ دانستہ نہیں،نئی پیش رفت پر اپیل دائر کی گئی ، راجہ پرویزاشرف کی جانب سے خط تحریر کرنے سے میرے موقف کی بھی تائید ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اپیل تاخیرسے دائرکرنے پرتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔