این ٹٰی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب بارہ ہزار میگاواٹ جبکہ شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ جس کے بعد لاہور اور اس کے گرد و نواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔ ایک طرف تو چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب مرمت کے نام پر گھنٹوں گرڈ سٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں جس کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔