لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب انور کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے جو سات اپریل تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں محبوب انور نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت امیدواروں کا ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش ہونا ضروری نہیں ہے، تاہم جسے بلایا جائے اسے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ریٹرننگ افسر اپنی حدود میں واقع جس عمارت کو چاہیں پولنگ سٹیشن کا درجہ دینے یا ختم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انتخابات کے دن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔