مشرف کو ہسپتال میں 90روز ہو گئے مریض پر نفسیاتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین‘30سماعتوں میں دو بار عدالت آئے

Apr 01, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) مشرف کو ہسپتال میں 90 روز ہو گئے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس عرصہ میں مریض پر نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں اگر وہ جھوٹ نہ بول رہا ہو۔ سنگین غداری  کیس  میں سابق صدر پرویز مشرف 30سماعتوں میں صرف 2مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت نے سابق صدر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت  سنگین غداری  کیس کا مقدمہ درج کیا تھا  کیس کا آغاز  دسمبر میں ہوا تھا دسمبر  سے لے کر 31مارچ تک اس مقدمے کی 30سماعتیں  ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں