وزیر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں عمران کا سراج الحق کو فون ‘ شوریٰ کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا: نومنتخب امیر جماعت اسلامی

Apr 01, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے مشورہ دیا کہ خیبر پی کے حکومت میں سینئر وزیر کی حیثیت سے خدمات جاری رکھیں۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ابھی وزارت چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا حلف اٹھانے کے بعد شوریٰ کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔ جماعت اسلامی میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں