مشرف نے معافی کی درخواست کی تو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق عمل کرونگا: صدر

اسلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اگر معافی کی درخواست کی گئی تو وہ اس پر وزیراعظم کی سفارش کے مطابق عمل کریں گے۔ بی بی سی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آئین کے تحت وہ وزیراعظم کی تجویز پر ہی اس قسم کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ مشرف کی معافی کی ممکنہ درخواست پر صدر ممنون حسین نے کہا ’یہ ایسے معاملات ہیں جن پر وزیراعظم جو تجویز پیش کرتے ہیں میں وہی راستہ اختیار کرتا ہوں۔ اس لئے کہ مجھے پتہ ہے کہ اگر اس ملک کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہے تو ہر جگہ جو طور طریقے ہمیں بتائے گئے ہیں ان کے مطابق چلنا ہے۔ آئین اس معاملے میں مجھے کہتا ہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم کی جو سفارش ہو گی، میں اس کے مطابق چلوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...