پاکستان میں آئندہ دو برسوں میں ہر بچے کو سکول میں داخل کرانے کی صلاحیت ہے: نمائندہ اقوام متحدہ گورڈن برا¶ن

Apr 01, 2014

 اسلام آباد (این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دو برسوں میں ہر بچے کو سکول میں داخل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوبل ایجوکیشن کے نمائندے گورڈن برا¶ن نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے عالمی برادری اسکا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ پاکستان تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری پاکستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے ایک بلین ڈالر کی امداد فراہم کریگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ اس رقم کو شفاف طریقہ سے تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے صوبہ پنجاب کی مثال دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ دیگر صوبے بھی تعلیمی اہداف کے حصول میں پنجاب کی پیروی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تعلیم کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے۔ عمارتوں کی تعمیر اساتذہ کی بھرتی، تربیت اور ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان/ تعلیم

مزیدخبریں