لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایف سی کالجسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام چھٹی ڈاکٹر چارلس ڈبلیو فارمن انٹر یونیورسٹی فٹ بال چیمپئین شپ آج سے شروع ہو گی۔ 4 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،کا مسیٹ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، لاہور سکول آف اکنامکس اور ایف سی کالج کی ٹیمیںشامل ہیں۔