اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دو آفیشلز جوڈو یونین آف ایشیاء ریفری اور آئی جے ایف امتحان میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ 7اپریل کو نیپال روانہ ہونگے ، پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق جوڈو یونین آف ایشیاء ریفری اور آئی جے ایف امتحان 12سے14اپریل تک نیپال کے شہر تک کھٹمنڈو میں منعقد ہونگے ۔جس میں پولیس کے امیر مختیار اور آرمی کے طالب حسین پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔