میامی : جوکووچ نے ندال کو ہرا کر سونی اوپن جیت لیا

Apr 01, 2014

لندن (بی بی سی) سربیا کے سٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنے سخت ترین حریف اور ورلڈ نمبر ون سپین کے رفائل ندال کو بار سونی اوپن کا اعزاز جیت لیا۔ 26 سالہ عالمی نمبر دو جوکووچ کی رافیل ندال کے خلاف مسلسل تیسری جیت ہے۔ جوکووچ نے ندال کو 3-6، 3-6 سے مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر چوتھی بار اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ٹینس کی دنیا کے دو سرفہرست کھلاڑیوں کے درمیان یہ ریکارڈ 40 واں مقابلہ تھا جس میں ابھی تک ندال کو سبقت حاصل ہے۔

مزیدخبریں