لاہور (پ ر) موبی لنک نے "All that glitters is Gold" مہم کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے ان میں آئی فون 5S گولڈ ہینڈ سیٹس تقسیم کردیئے۔ یہ مہم جنوری 2014ءمیں موبی لنک ڈیٹا سروسز کا استعمال کرنے والے موبی لنک کے پوسٹ پیڈ صارفین کیلئے ڈیزائن کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ موبی لنک عامر منظور نے اس پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ اپنے صارفین کے تبدیل ہونے والی ترجیحات کو ایسے مصنوعات اور آفرز کی پیشکش کے ذریعے پورا کیا ہے۔