لاہور (فرخ سعید خواجہ) پنجاب سوشل سیکورٹی کو اسکے ذمہ داران نے حلوائی کی دکان پر نانا جی کا فاتحہ کی طرح استعمال کرتے ہوئے پنجاب سوشل سیکورٹی کے فنانشل ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ میں اضافہ کر کے 2 لاکھ 58 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے، نعمان حمید نے اپنے ماہانہ مشاہرہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی جس میں MP-11 پیکیج کی منظوری مانگی گئی جس کا جواب زیر التوا ہے، اسکے باوجود فنانشل ایڈوائزر کی ایک نئی درخواست لیبر سیکرٹری نے چٹھی نمبر (Admn) SO7-7-2013 بتاریخ 9 ستمبر 2014ء کے تحت ہدایت جاری کردی کہ فنانشل ایڈوائزر کے سیلری پیکیج کی منظوری گورننگ باڈی کے اجلاس میں لی جائے، سو گورننگ باڈی نے انکی خواہش کے عین مطابق نئے سیلری پیکیج کی منظوری دیدی جس کے مطابق فنانشل ایڈوائزر کا نیا کنٹریکٹ ماہانہ بنیادی سیلری ایک لاکھ 10 ہزار روپے، ہائوس رینٹ 66 ہزار روپے، یوٹیلیٹیز 5500 روپے ، ٹرانسپورٹ (گاڑی، پٹرول، ڈرائیور) 77 ہزار 430 روپے اور سالانہ اضافہ 16500 روپے ہوگا۔
پنجاب سوشل سیکورٹی کے فنانشل ایڈوائزر کی تنخواہ میں ایک لاکھ 75ہزار ماہانہ کا اضافہ
Apr 01, 2015