پنجاب: رواں مالی سال کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں 69.37 فیصد کمی

لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں رواں مالی سال 2014-15 میں جولائی سے جنوری (7 ماہ) کے دوران 69.37 فیصد کمی رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی حکومت نے جولائی سے جنوری تک بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ایک ارب 17 کروڑ 77 لاکھ روپے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف دیا تھا جبکہ محکمے کی جانب سے صرف36 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار روپے کی وصولی ہوئی ہے جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں81 کروڑ 69 لاکھ 73 ہزار روپے کم ہے۔ پہلے 7 ماہ میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی صورتحال سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے رواں مالی سال کیلئے پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔ صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے صوبے میں ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 2 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 38 ہزار روپے مقرر کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں بھی بورڈ آف ریونیو پنجاب زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...