سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی ایک پولیس افسر کی نعش ضلع گاندربل کے علاقے ہری پورہ میں نالہ سندھ سے برآمد ہوئی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع گاندربل کے رہائشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیع پرے جو کچھ عرصے سے معطل ہونے کے بعد 26مارچ سے لاپتہ تھے کی لاش بیلا وسن کے مقام پر نالہ سندھ سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق شفیع پرے جوسپیشل آپریشنل گروپ کا سابق اہلکار تھا ضلع بڈگام میں تعینات تھا اور گزشتہ ایک برس سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا اور گاندربل پولیس سٹیشن میں اسکے خلاف ایک مقدمہ بھی درج تھا۔ پولیس نے شفیع کی تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
گاندربل سے لاپتہ پولیس افسر کی نعش برآمد
Apr 01, 2015