اقوام متحدہ (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ یمن میں ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران 62بچے جاں بحق اور 30زخمی ہوئے ہیں۔ یونیسیف کے یمن میں نمائندے جولین ہرنائس نے کہا بچوں کو محفوظ رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ تنازع کے تمام فریقوں کو بچوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں۔
یمن میں ایک ہفتہ کے دوران 62بچے جاں بحق، 30زخمی ہوئے: یونیسیف
Apr 01, 2015