وکٹ کیپربریڈہیڈن ون ڈے ‘ سپنر ڈینیئل ویٹوری انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Apr 01, 2015

میلبورن+ ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سٹار سپنر ڈینیئل ویٹوری نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ویٹوری نے کہا کہ فائنل میرا آخری میچ تھا اور یہ کیریئر کے اختتام کا شاندار موقع تھا۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بنانے پر کپتان برینڈن میک کولم اور کوچ مائیک ہیسن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلین وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد میرے پاس چیمپئن کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کا اچھا موقع ہے۔ 37 سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے 126 ایک روزہ میچوں میں دو سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے تین ہزار 706 رنز بنائے۔

مزیدخبریں