کراچی+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) صولت مرزا کے بیان کی تفتیش کیلئے وفاقی حکومت نے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا سے اہل خانہ نے ملاقات کی ہے۔ مچھ جیل انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز ایم ڈی کراچی الیکٹرک کمپنی شاہد خامد کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے مچھ جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کی جس میں صولت مرزا کی بہن ، بھائی اور بھانجے شامل تھے۔ ملاقات سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے کرائی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے صولت مرزا کے بیان کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی ہدایت کردی اہلخانہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات
Apr 01, 2015