سوات (آن لائن) سوات سے تعلق رکھنے والی تبسم عدنان بین الاقوامی حوصلہ مند خاتون ایوارڈ کی وصولی کے بعد آبائی علاقے سوات پہنچ گئی۔ انہوں نے ایوارڈ کو پاکستان اور سوات کے عوام کیلئے اعزاز قرار دیدیا۔ سیدوشریف سے تعلق رکھنے والی خاتون تبسم عدنان کو یہ ایوارڈ امریکہ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دیا تھا یہ ایوارڈ اس سے قبل دنیا بھر کے 83ممالک کی حوصلہ مند خواتین کو دیا جاچکا ہے۔ اس کی 13برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس پر اس نے خلع لے کر خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کیلئے ایک این جی او میں کام شروع کر دیا تھا۔