سراج الحق نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کوعوام دشمنی قرار دے دیا،ایم کیوایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینےکا مطالبہ کردیا

Apr 01, 2015 | 17:14

منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی  مارکیٹ میں تیل سستا اور یہاں مہنگا ہو رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،انکا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں ،قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافہ واپس لےتاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے،سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

    رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  عوام مہنگائی اور بیروزگاری کاشکار ہیں،،شہریوں کو بجلی اور گیس کی قلت سے پریشانی کا سامنا ہے،حکومت کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  عوام دشمنی ہےجس سےعوام  براہ راست متاثرہوں گے،رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وزراء کی مراعات اور دیگر غیر ضروری اخراجات میں کمی  کرے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی  قمیتوں میں اضافے کےفیصلےکو فوری واپس لیا جائے۔
 
 

مزیدخبریں