دھرنے کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چار ج کا حکم دینے سے انکار پرسابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کاربرطرف

اسلام آباد میں  تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران سابق  ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا نے لاٹھی چارج اور طاقت کے استعمال سے معذرت   کی تھی محمد علی نیکورکارا نے حکوت کو طاقت کا استعمال نہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی تھی،انکا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے بڑے پیمانےپرجانی نقصان ہوسکتا ہے، ذرائع   کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی نےلاٹھی چارج کیلئے حکومت سے تحریری احکامات بھی مانگے تھے،دوسری جانب حکم عدولی پرمحمد علی نیکوکار ا کو عہدےسے ہٹھا کر  سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی سربراہی میں انکوائری کروائی گئی جس میں انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی،انکوائری کی روشنی میں اسٹبلشمنٹ ڈویثرن نے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کی  ملازمت سے برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹی فیکشن  میں سابق ایس ایس پی کو اپیل کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہےادھر سابق ایس ایس پی کا  کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کو آپریشن نہ کرنے کی تجویز دی تھی برطرفی کے خلاف عدالت میں جاہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن