دنیا بھر میں اپریل کی پہلے تاریح کو اپریل فول منایا جاتا ہے۔ لوگ اپنے خاندان ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور گردو نواح میں رہنے والے افراد کے ساتھ چھوٹے چھوٹے جھوٹ بول کر خوشیاں مناتے ہیں۔ دن بھر موبائل فون پر عجیب و غریب پیغام بھیجے جاتے ہیں کوئی دوستوں کو آخری ملاقات کا پیغام بھیجتا ہے تو کوئی لاٹری میں بڑی رقم کا انعام نکلنے کی جھوٹی خبرپھیلا کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ خوشیاں منانا کوئی غلط بات نہیں لیکن اپریل فول کے موقع پر فلاحی اور ملکی سلامتی کے ادروں میں ہزاروں کی تعداد میں کالز کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات مشکل میں پھنسے افرد کو دقت اُٹھانا پڑتی ہے۔ یکم اپریل کو ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ منفرد مزاح کر ے اور لوگوں کو ستا کر لطف اُٹھائے۔
خصوصا نوجوان نسل اس دن کو بڑی دھوم دھام اور باقاعدہ منصوبے کے تحت مناتے ہیں۔ کسی نے اپنی والدہ کو ڈرایا اور ڈانٹ کھائی تو کوئی رات گئے ہمسایوں کی گھنٹی بجا کر گُل ہو گیا۔