آئی ایم ایف کی جانب سے توسیع فنڈز کے تحت پاکستان کو چھٹی قسط انچاس کروڑ نوے لاکھ ڈالر موصول ہونے کی اطلاعات پر بدھ کے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس پر تین سو اکہتر پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار تیس ہزار چھے سو پانچ کی سطح پر بند ہوا کاروبار کے دوران چوبیس کروڑ اٹھاون لاکھ ترانوے ہزار شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری حجم میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا، کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، ڈی جی خان سیمنٹ، ٹی آر جی، میپل لیف سیمنٹ اور پاکستان انٹرنیشنل بلک لمیٹڈ والیوم لیڈر رہے، روپے کی قدر میں استحکام رہا جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے ترانوے پیسے پر بند ہوا۔