فوج کسی بھی خطرےسےمقابلے اور جارحیت کوشکست دینےکےلئےمکمل طور پرتیارہے: راحیل شریف

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹلہ فائرنگ رینج میں حقیقی ماحول میں سنٹرل کمانڈ کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اورپاک آرمی کے جوانوں اورافسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،چیف آف آرمی اسٹاف نےمشقوں میں شریک دستوں کےجذبے کوبھی سراہا۔
آرمی چیف نےجوانوں سےملاقات اورخطاب کے دوران کہا کہ زمانہ امن میں کی جانے والی تیاریاں جنگ کو روکنے کی ضامن ہیں۔ پاک فوج کسی بھی جارحیت کو مکمل طورپرشکست دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک سےدہشت گردی کے خاتمے کےلئےپوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کی تکمیل کو ہر ممکن یقینی بنائے گی،ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ اور معیاری تربیت ہی امن کی ضمانت ہیں،اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحی شریف جب ٹلہ رینج پہنچے تو لیفٹننٹ جنرل محمود ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن