سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی سفارش کر دی

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی اور صنعتی شعبہ کےلئے لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کی سفارشات دے دی ہیں۔ کمیٹی نے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے باوجود برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل کے شعبے کو مزید سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد وزارت اور ملحقہ اداروں کے فنڈز کے استعمال درآمدشدہ کپاس پر غیر قانونی سیس لیوی لگانے بیمار صنعتی یونٹوں، ویلو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے حکومت کی طرف سے تین ماہ سے صنعتی بحالی کمیٹی کے اعلان کے باوجود نوٹیفکیشن نہ کرنے پر کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ سرمایہ کاروں کی بھاری رقوم حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب گئی ہیں۔
سفارش

ای پیپر دی نیشن