لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں متوقع میئر لاہور اور لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ایل ڈی اے اور دیگر محکموں نے جواب داخل کرا دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلائ کو 25 اپریل کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107 سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہونے کی حیثیت سے دو سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی‘ ایل ڈی اے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سرکاری وکیل نے جواب داخل میں مو¿قف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان نے ان عہدوں پر رہتے ہوئے مراعات اور تنخواہیں حاصل نہیں کیں۔ خواجہ احمد حسان کے وکیل نے جواب الجواب کیلئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔
جواب جمع