بغداد(آن لائن) عراق کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری میں متعد داعشی جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ”ایف 16“ طیاروں نے شمالی اور مغربی الانبار میں داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر اور ہیت کے علاقے میں دو بارودی سرنگوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 51 داعشی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگی طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ الانبار کے ہیت شہر کے شمال میں واقع عین کبریت کے مقام پر داعش کے ٹھکانے پر بمباری میں 9 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ریلوے سٹیشن پر داعشی جنگجوو¿ں کی جانب سے زیرزمین سرنگیں بنا رکھی تھیں جنہیں بمباری میں تباہ کردیا گیا۔ ہیت میں فوجی کالونی کے قریب بارودی سرنگ پربمباری میں 17 جنگجوو¿ں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ادھر الانبار میں کنکریٹ کے ایک کارخانے پر بمباری کی گئی جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ المطابیخ کے مقام پر شیلنگ میں 15 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
عراق