قائمہ کمیٹی میں توہین عدالت ترمیمی بل کا جائزہ، سٹیک ہولڈرز سے تحریری سفارشات طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمد جاوید عباسی کی زیرصدارت ہوا۔ دو الگ الگ ترامیمی بلز 2016 پر غور کیا گیا۔ سینیٹر بابر اعوان اور سینیٹر فرحت اللہ بابر جن کے محرک ہیں بل ” توہین عدالت ترمیمی بل2016 “ پر کمیٹی نے حکومتی موقف کے ساتھ ساتھ بارکونسلز کے نمائندگان سے بھی رائے لی۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے رائے لینے اور مشاورت کے بعد کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ بار کونسلز کے نمائندگان نے بابر اعوان کے بل حمایت کرتے ہوئے سینئر جج کی دوبارہ ایڈہاک کی صورت میں تعیناتی کو جونیئر ججوںکے ساتھ ناانصافی قرار دے دیا۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے تحریری سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔ کمیٹی اگلے ہفتے اجلاس طلب کرے گی۔ وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے آئین کی متعلقہ شقوں اور قانون میں دیئے گئے طریقہ کارکے بارے میں آگاہ کیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے پیش کر دہ بل” توہین عدالت ترمیمی بل 2016 “کے حوالے سے بھی تمام سٹیک ہولڈرز سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ بار کونسل کے عہدیدارں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
توہین عدالت

ای پیپر دی نیشن