برطانیہ: عدالتی فیصلے پر غیر قانونی مقیم سینکڑوں افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنیکا فیصلہ

لندن (این این آئی) برطانیہ میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود سینکڑوں افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وکلا نے بتایا کہ ملک بدر ہونے والے افغان پناہ گزین ان دنوں پناہ کےلئے نئی درخواستیں جمع کروا رہے ہیں۔ نئی درخواستوں میں انہوں نے موقف اپنایا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اس لیے انہیں واپس نہ بھیجا جائے۔ برطانیہ میں چند ہفتے قبل ججوں نے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے پر پابندی یہ کہتے ہوئے ختم کر دی تھی کہ پناہ گزینوں کو ا±ن کے ملک میں واپس بھیجنا محفوظ ہے۔ بہت سے افغان پناہ گزین اپنے بچپن میں برطانیہ آئے تھے جو زیادہ تر غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں اور اب اس عدالتی فیصلے کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔
برطانیہ/ واپس

ای پیپر دی نیشن