مردم شماری ملتوی کرنے، کالا باغ ڈیم کیخلاف سندھ میں قومیت پرستوں کی جزوی ہڑتال

Apr 01, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مردم شماری ملتوی کرنے اور کالا باغ ڈیم منصوبے کیخلاف گزشتہ روز سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ قومیت پرست جماعتوں کی اپیل پر سندھ کے کئی شہروں میںجزوی ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے دوران زبردستی کاروبار بند کرانے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جئے سندھ محاذ، جئے سندھ قومی محاذ، سندھ لبرل فرنٹ، عوامی جمہوری پارٹی، سندھ ڈیموکریٹس سمیت گیارہ جماعتوں کی اپیل پر اندرون سندھ کئی شہروں میں جزوی ہڑتال کی گئی۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ اور کشمور میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے، نواب شاہ، بدین، ٹھٹھہ اور گھارو میں تمام پٹرول پمپ، بازار اور دکانیں بند رہیں۔

مزیدخبریں