’’باپ کے بعد ماں بھی ہمیں روتا چھوڑ گئیں‘‘ شہبازشریف یتیم بچی کی باتیں سن کر آبدیدہ ، ملازمت دینے کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر) شہبازشریف ساہیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 86/6-R میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالی 55 سالہ سکینہ بی بی کے گھر اس وقت آبدیدہ ہوگئے جب سکینہ بی بی کی بیٹی معظمہ نے بتایاکہ میرے والد پہلے ہی اس دنیا میں نہیں ہیں جبکہ و الدہ بھی دھماکے میں ہمیں اکیلا چھوڑ کرچلی گئی ہیں اور اب ہمارا کوئی سہارا نہیں۔ وزیراعلیٰ نے سکینہ بی بی کی یتیم بیٹی معظمہکے سر پر ہاتھ رکھ کردلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں وزیراعلیٰ نے یتیم لڑکی معظمہکیلئے سرکاری ملازمت کا اعلان کیا اور 20لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک بھی دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...